دبئی ایئرشو میں بھارتی ہلکے جنگی طیارے تیجس کے گرنے کے واقعے نے نہ صرف شو میں موجود وفود کو حیران کیا بلکہ بھارت کی دفاعی صنعت کے لئے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا۔
خبرایجنسی کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارہ بنانے والی سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرزمارکیٹ میں دباؤکا شکارہوگئے اور کمپنی کے حصص کی قیمت میں 2اعشاریہ 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کے حادثے کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جسے دفاعی شعبے کی مستقبل کی ساکھ سے جوڑا جا رہا ہے۔
دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایئر شوز میں کسی بھی طیارے کا گرنا نہ صرف اس کی قابلِ اعتماد کارکردگی پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ برآمدی معاہدوں پربھی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔
بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ HAL نے اپنے پائلٹ کی محفوظ حالت کی تصدیق کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کو حادثے کی بنیادی وجہ قراردیا ہے۔
