دبئی ایئر شو کے آخری روز بھارتی ساختہ ہال تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
کریش کے بعد المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک حصے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
حادثہ جمعے کی دوپہر پیش آیا جب شو جاری تھا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے ایجیکٹ نہیں کیا۔
بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں تیجس طیارہ کریش اور پائلٹ کی موت کی تصدیق کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ “بھارتی فضائیہ اس قیمتی جان کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔”
ایئر شو کے شرکا نے بتایا کہ طیارہ گرنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف دوڑیں، جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا۔
Indian Tejas fighter jet crashed during the Dubai Air Show, with thick black smoke rising from the crash site near the airport. pic.twitter.com/gKtFhsyuhv
— @Vinod Fattepur (@ChalavadiVinod) November 21, 2025
ترکی کے دفاعی جریدے کے مطابق یہی طیارہ ایک روز قبل ایندھن کے اخراج (فیول لیک) کا شکار بھی ہوا تھا۔
بھارتی طیارے کے حادثے کے باعث دبئی ایئر شو کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی ایئر شو میں حادثے کاشکار طیارےمیں تکنیکی خرابی تھی،تکنیکی خرابی کے باوجود طیارہ اڑایا گیا ۔
انڈین ایئر فورس میں 36 تیجس لڑاکا طیارے سروس میں ہیں،اس سےقبل بھی ایک بارتیجس انجن فیل ہونےکےباعث حادثےکاشکارہوچکاہے۔
