نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی بھارتی وزیر اعظم سے پاکستان سے جنگ میں ہونے والے نقصانات پر سوالات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور نریندر مودی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو انتہائی سخت سوالات کرتے دکھایا گیا ہے۔ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سامنے خاموش بیٹھا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریا رائے نے بھارتی وزیر اعظم سے سوال کیا۔ کہ ہم نے پاکستان کے خلاف 6 طیارے کیسے کھوئے؟ جس میں 4 رافیل اور دو ایس 400 طیارے شامل ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ بھارت کے ہاتھ سے کشمیر اور راجھستان کے کچھ علاقے کیسے چلے گئے؟
ویڈیو میں اداکارہ کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ فلمی حلقے سیاسی معاملات میں نہیں پڑتے۔ لیکن یہ ایسے سوالات ہیں جن کے بارے میں قوم جاننا چاہتی ہے۔
Breaking News:
Indian media is now being forced to delete this clip!
Aishwariya Rai asks some very tough questions from PM Modi in Puttaparthi.
Journalist Sanjiv Shukla has released this clip in a press group pic.twitter.com/AQl81c8uCR— The Whistle Blower (@InsiderWB) November 19, 2025
ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ بلکہ اس ویڈیو کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
بھارت میں ہونے والی ایک تقریب میں نریندر مودی اور اداکارہ ایشوریا رائے سمیت دیگر کئی شخصیات شریک تھیں۔ تاہم ایشوریا رائے کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
The video of Aishwarya Rai questioning PM Modi about losing Rafale jets to Pakistan is AI-generated. In the original video she was only speaking about essential qualities for a meaningful life at Sathya Sai Baba’s Centenary event held in Puttaparthi, Andhra Pradesh. pic.twitter.com/LL4Ib9MdKN
— Only Fact (@OnlyFactIndia) November 19, 2025
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے اور نریندر مودی کی ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے استعمال کی گئی ہے۔ جس کا مقصد غلط معلومات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
