امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیو یارک کے نئے میئر زہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ہم نے جمعہ 21 نومبر کو اوول آفس میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
دریں اثنا واشنگٹن میں امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی سے روکی۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو ٹیرف لگاؤں گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے کہا کہ وہ جنگ میں نہیں جا رہے۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کال کرکے میرا شکریہ ادا کیا۔
ٹرمپ جونیئر کا زہران ممدانی کے بھارتیوں سے نفرت کے حوالے سے حیران کن انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ امن کیلئے تاریخی کام کر رہے ہیں، میں نے 8 جنگیں رکوائیں، میں تنازعات کو حل کرنے میں ماہر ہوں۔ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر بھی کام شروع کر دیں گے۔
