اسلامی یکجہتی گیمز 2025ء میں ارشد ندیم نے پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل جیتنے پرشکر گزار ہوں، سرجری کے بعد 100 فیصد فٹ ہونے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔
ارشد ندیم نے کہا کہ آئندہ ٹورنامنٹس میں مزید کامیابیاں ملیں گی، ان کا کہنا تھا کہ جیت کی بھوک اب بھی باقی ہے۔
اسلامی یکجہتی گیمزجیولین تھرو،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے جا رہے اسلامی یکجہتی گیمز میں انہوں نے 83.05 میٹر کی تھرو پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس مقابلے میں دوسری پوزیشن پر پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر آئے جنھوں نے 76.04 میٹر کی تھرو کی جبکہ تیسری پوزیشن نائیجیریا کے سیمیوئل ایڈمز کیورے کے حصے میں آئی۔
