امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک جرات مند رہنما ہیں،سعودی عرب ہماراسب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم کی تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی بنیاد رکھی ،دفاع،توانائی اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرینگے۔
ٹرمپ جونیئر کا زہران ممدانی کے بھارتیوں سے نفرت کے حوالے سے حیران کن انکشاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین فوجی نظام ہے جو سعودی عرب کو فراہم کریں گے،محمد بن سلمان اور میں نے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا۔
امریکی اور سعودی شعبوں کے درمیان 270ارب ڈالرکے معاہدے ہوں گے،سعودی عرب امریکا کے درمیان بہترین تعلقات کے لئے پرعزم ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے والی تھی، صدر ٹرمپ
گزشتہ روز ولی عہد نے ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی،ہم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کیا،وہ دوبارہ اسے نہیں بنا سکے گا،ایران کےساتھ جلد معاہدہ ہوسکتا ہے،ہم نےغزہ میں امن قائم کیا۔
