گوگل نے اپنا سب سے ذہین اے آئی ماڈل جیمینی تھری لانچ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے پہلی بار اپنا مرکزی جیمینی تھری پرو ماڈل پہلے ہی دن تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا۔
گوگل کے جیمینی تھری کو کمپنی کا اب تک کا سب سے ذہین اور حقائق پر مبنی درست نظام قرار دیا دیا گیا ہے۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کی سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف پروڈکٹ تلسی دوشی کے مطابق یہ نیا نظام کمپنی کے مشن کو آگے بڑھاتا ہے۔ تاکہ معلومات کو”جامع اور قابل استفادہ” بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سمت میں ایک بڑا قدم یہ ہے کہ صرف ٹیکسٹ جوابات کے پیراڈائم سے باہر نکلیں۔ اور آپ کو ایک زیادہ جامع اور مکمل منظر فراہم کریں کہ آپ حقیقت میں کیا دیکھ سکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق جیمینی تھری پرو ایک “نیٹو ملٹی موڈل” ہے۔ یعنی یہ ایک ساتھ ٹیکسٹ، تصاویر اور آڈیو کو پروسیس کر سکتا ہے۔ ویڈیو لیکچرز سے انٹرایکٹو فلیش کارڈز بھی بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
یہ اپ گریڈز گوگل کی دیگر مصنوعات میں بھی نظر آئیں گے۔ جبکہ جیمینی ایپ میں صارفین کینواس کے ذریعے زیادہ جدید پروجیکٹس بنا سکتے ہیں۔
