کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔
کراچی کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل کی ملکیت ایک کار نمبر AAR-540 مئی 1997 کو شاہراہ فیصل پر فیاض سینٹر کے قریب کار پارکنگ سے چوری ہو گئی تھی۔ جس کی ایف آئی آر 122/97 صدر تھانے میں ہوٹل ملازم زاہد کی مدعیت میں 22 مئی 1997 کو درج کرائی گئی تھی۔
کراچی ٹریفک پولیس کا ای چالان کیلیے روبوٹس متعارف کرانے کا فیصلہ
پولیس 28 سال میں اب تک وہ چوری ہونے والی گاڑی برآمد نہ کر سکی مگر گزشتہ ہفتے ہوٹل انتظامیہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ پر 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔
ہوٹل انتظامیہ نے پورا جرمانہ بھرنے کی حامی بھری ہے مگر اس کیساتھا شرط رکھی ہے کہ پہلے کراچی پولیس مسروقہ گاڑی برآمد کرکے دکھائے۔

