پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بھارت پر بھاری پڑنے لگی۔
بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کی پاکستانی فضائی حدود کی پابندی سے پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے، رائٹرز کا کہنا ہے کہ ائیر لائن نے بھارتی حکومت سے چین کی حساس فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کردی۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی پابندی سے بھارتی فضائی کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہو رہا ہے، فضائی پابندی کے بعد ایئر انڈیا کی پروازیں لمبی اور مہنگی ہو گئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا
بھارتی حکومت ائیر انڈیا کی درخواست پر غور کر رہی ہے، بھارت کی واحد بڑی بین الاقوامی فضائی کمپنی ائیر انڈیا مالی بحران کا شکار ہے اور اپنا خسارہ چھپانے کے لیے چین سے مدد چاہ رہی ہے۔
