ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروائی گئی ہے۔ جس پر 27 نومبرکو سماعت کی جائے گی۔
کاروباری برادری کی حکومت کے نئے اضافی بجلی پیکج کی مخالفت
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اکتوبر کیلئے کی گئی ہے ، جس کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہو گا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔
یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔
