امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا۔
امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شرکت کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک دفاع معاہدے پر دستخط کئے ہیں، سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں، اسے مزید مضبوط بنائیں گے۔
سعودی عرب کا امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
امریکی صدر نے واضح کیا کہ مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے، غزہ بورڈ آف پیس میں کئی ممالک کے سربراہان مملکت ہوں گے۔
اس موقع پرسعودی ولی عہد نے بہترین مہمان نوازی پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔
