اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر پاکستان کا مؤقف بالکل بھی نہیں بدلے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا ہو گا۔ اور ابراہم اکارڈ سے متعلق بھی ہمارا مؤقف واضح ہے۔
افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ اور پاکستان میں جو دراندازی ہو رہی ہے اس میں بھارت کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں۔ کہ پاکستان میں دراندازی ختم ہو۔ اور اگر ہم دو محاذوں پر مصروف ہوئے تو اس کا فائدہ بھارت کو ہو گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہترین آئے۔ اور ہم بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا بڑا فیصلہ: کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھارت پاکستان کے خلاف کسی معرکے سوچے گا بھی نہیں۔ کیونکہ مودی حکومت کو ہر کوئی یاد کرا رہا ہے کہ انہیں معرکہ حق میں ہزیمت کا سامنا ہوا۔
