ایپل کے جدید ترین iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max سمیت پوری iPhone 17 سیریز اب پاکستان میں باضابطہ طور پر دستیاب ہے، اور ایم سی بی بینک نے صارفین کے لیے بغیر کسی سود (0% مارک اپ) کے باقاعدہ اقساط کا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔ اس منصوبے میں iPhone Air ماڈل بھی شامل ہے، جس سے ایپل ڈیوائسز کے شوقین صارفین کے لیے خریداری مزید آسان ہو گئی ہے۔
آئی فون 17 میں ایپل انٹیلی جنس فیچر میں بگ کی اطلاعات
ایم سی بی بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق، کسٹمرز اپنے MCB کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ یہ ڈیوائسز خرید سکتے ہیں اور ادائیگی کو مختلف دورانیوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ بینک نے پروسیسنگ فیس بھی مکمل طور پر ختم کر دی ہے، جس سے یہ ایک پہلے سے زیادہ قابلِ برداشت آفر بن گئی ہے۔
اقساط اور مدت
بینک نے صارفین کو ادائیگی کے لیے متعدد آپشن فراہم کیے ہیں، جن میں:
3، 6، 9، 12، 15، 18، 24، 30 اور 36 ماہ تک کی اقساط شامل ہیں۔
تمام اقساط 0% مارک اپ کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں، یعنی صارفین کو مقررہ مدت میں صرف اصل قیمت ہی ادا کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ، ایم سی بی کی جانب سے خریداروں کو مفت پروٹیکشن بنڈل بھی دیا جارہا ہے، جس میں شامل ہیں:
ایک سال کی اضافی وارنٹی
ایک مرتبہ اسکرین ریپلیسمنٹ
ایک مرتبہ بیک گلاس ریپلیسمنٹ
20W اوریجنل ایپل فاسٹ چارجر
یہ سہولت مارکیٹ میں موجود دیگر آفرز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر سمجھی جا رہی ہے کیونکہ عام طور پر ایپل ایکسیسریز اور وارنٹی کی قیمتیں کافی زیادہ ہوتی ہیں۔
کیسے خریدیں؟
کوئی بھی صارف جو iPhone 17 سیریز کو اقساط پر خریدنا چاہتا ہے، وہ ایم سی بی کے ہیلپ لائن نمبر
042/021-111-000-622 پر فون کر کے بکنگ کرا سکتا ہے۔ تمام ٹرانزیکشنز صرف MCB Credit Card کے ذریعے مکمل کی جاتی ہیں، جبکہ بینک ڈیوائس کو صارف کے پتے پر پُہنچاتا ہے۔
آئی فون 17 سیریز کے مخصوص ماڈلز خراشوں کا شکار ہونے کی شکایات
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، ڈالر کی اونچی قیمتوں اور مہنگائی کے باعث موبائل فونز کی خریداری عام صارف کے لیے مشکل ہو چکی ہے، ایسے میں ایم سی بی کی 0% مارک اپ اسکیم خریداروں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو سکتی ہے۔
