بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں متعدد اعضا فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور منتقل کیا گیا، جہاں وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے لیکن صحت میں کوئی بہتری نہ آسکی۔
ڈاکٹر سری کانت بہیرا نے بتایا کہ ہیومنے ساگر کو 14 نومبر کو نمونیا اور دائمی جگر فیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے ہر ممکن طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ دورانِ علاج چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ریاست کے وزیراعلیٰ، مختلف سیاسی رہنماؤں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
بھارت ، 100 روپے رشوت کے الزام میں گرفتار شخص 39 سال بعد بری
ہیومنے ساگر نے وائس آف اوڈیشہ سیزن 2 جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی تھی اور ان کی آخری رسومات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
