ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم دیدیا۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب نے مختلف کمپنیوں کی 6 ادویات کو سب اسٹینڈرڈ قرار دیا ہے ۔ایریکوف کھانسی کے شربت میں ’’ڈائی ایتھائلین گلائیکول‘‘ حد سے زیادہ ہونے پر واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے ۔
ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
پانی برائے انجکشن 5 ملی لیٹر میں’’بیکٹیریل اینڈوٹاکسن ٹیسٹ‘‘ناکام، بیچ ایس 2765 واپس لینے کا حکم جاری کردیا گیا۔اسی طرح فری کلومائیڈ 2 ملی لیٹر میں ذرات پائے گئے، بیچ 25 ایم سی صفر نو واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے ۔
لورٹاڈین گولی 10 ملی گرام،کریم کناڈر این ملاوٹ شدہ قرار پائی ، سیف میڈ 100ملی لیٹر میں بھی ذرات کی موجودگی پائی گئی ۔
اگلے 2 ماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد بند ہو جائے گی ، مصطفیٰ کمال
ڈرگ کنٹرول پنجاب نے تمام کمپنیوں کو فوری طور پر بیچز واپس لینے کا حکم دیا ہے ،ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ہدایت
کی گئی ہے کہ سب اسٹینڈرڈ بیچز فوری طور پر استعمال سے روک دیے جائیں۔
