اسلام آباد: پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا آغاز 18 نومبر کو ہو گا۔ کانفرنس میں اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان میں ہونے والی عالمی خلائی کانفرنس کا موضوع “پائیدار ترقی کے لیے خلائی سائنس ٹیکنالوجی کا کردار” ہے۔ کانفرنس میں 25 ممالک کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔
کانفرنس میں موسمی تبدیلی، غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفرا اسٹرکچر پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے۔
تین روزہ عالمی خلائی کانفرنس سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں 2 ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔
کانفرنس میں 5 پلینری سیشنز، 23 تکنیکی اور 12 ماسٹر کلاسز ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے پکسل فونز پر کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف
سپارکو ترجمان کے مطابق ترکیہ، منگولیا اور امریکا کے خلاباز بھی فورم میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں رویت ہلال کے سائنسی، مذہبی اور تکنیکی پہلوؤں پر بھی خصوصی سیشن ہو گا۔
