دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کے جنگی طیارے کا آئل لیک ہو گیا۔ جس نے بھارتی جہازوں کی حقیقت آشکار کر دی۔ آئل لیک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے بھارت کے جدید تیجاس طیارے بھی پہنچے۔ تاہم ایئر شو کے موقع پر بھارتی طیارے تیجاس کا آئل لیک ہو گیا۔ جس نے بھارتی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
طیارے سے آئل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ کے ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا۔ ملٹی رول فائٹر طیارے تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایئر شو میں بھیجا تھا۔
طیارے سے آئل لیک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار جہاز سے لیک ہونے والے آئل کو بیگز میں بھر رہے ہیں۔
Tejas is already leaking oil on the tarmac on the first day of the Dubai Airshow. Another year, another round of embarrassment that HAL and the IAF didn’t ask for but somehow still managed to collect.#TejasMk1 #Tejas #DubaiAirShow pic.twitter.com/zyVYJEhTU0
— Sohail Ahmed (@sohailahmedsa) November 17, 2025
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہو گئی۔

