سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے صارفین کے لیے “کن ورس” کے نام سے میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا۔
ماہرین کے مطابق ایکس کا نیا میسجنگ فیچر واٹس ایپ اور پیغام رسانی کی ایپلیکیشن سگنل کی طرز کا ہے۔ کیونکہ اس میں ترجمہ کرنے، فائل بھیجنے اور ایک بار میسج یا ویڈیو دیکھ کر غائب ہونے جیسی سہولیات شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں میسجنگ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جبکہ جلد ہی یہ سہولت اینڈرائیڈ میں بھی شامل کر دیا جائے گا۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین پلیٹ فارم پر موجود اپنے دوستوں کو ٹیکسٹ اور آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے۔ فیچر میں ویڈیو کالز اور بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ یا ترمیم کرنے کی سہولت بھی موجود ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے پکسل فونز پر کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو ابھی بھی کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم اس کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے۔
