یوکرین اور فرانس کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے 100 رافیل جنگی طیاروں سمیت جدید فوجی سازوسامان کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی اورفرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اس معاہدے پرباضابطہ دستخط کئے گئے۔
رپورٹس کے مطابق طے پانے والا معاہدہ یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کومضبوط بنانے کے لئے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
بنگلا دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی
رافیل طیاروں کے ساتھ یوکرین کوجدید میزائل سسٹمز، ایویونکس اورتربیتی پروگرام بھی فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فرانس آئندہ دو برسوں میں مرحلہ وارطیاروں کی ترسیل کا آغازکرے گا، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اورتکنیکی اشتراک بڑھانے پربھی اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرین گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کیلئے یورپی اتحادیوں کی معاونت حاصل کررہا ہے۔
