اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے کا شکار رہا۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا، اکتوبر میں ملکی درآمدات 5.27 ارب ڈالر اور برآمدات 2.74 ارب ڈالر رہیں۔
اکتوبر 2025 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.65 ارب ڈالر رہا جبکہ اکتوبر 2024 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.82 ارب ڈالر تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا۔
مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
رپورٹ کے مطابق ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سال در سال 255 فیصد بڑھا ہے، رواں مالی سال چار مہینوں کی درآمدات 20.72 ارب ڈالر رہیں۔
