ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے پکسل فونز پر کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل فون صارفین اس نئے فیچر کو فون ایپ میں جاکر کال اسسٹنٹ سیکشن میں “نئی کال ریکارڈنگ” آپشن آن کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
نئی کال ریکارڈنگ آپشن آن کرنے کے بعد کالنگ اسکرین پر “کال اسسٹ مینو” ظاہر ہو گا۔ جہاں کال ریکارڈنگ کا بٹن ہو گا۔ اور بٹن دبانے کے بعد ایک مختصر اکاؤنٹ ڈاؤن ہو گا۔ جس سے کال کے دونوں جانب فریقین کو ریکارڈنگ سے متعلق علم ہو جائے گا۔
اسکرن پر کال کے دورانیے کے آگے ایک سرخ نقطہ ہو گا۔ جبکہ کال اسسٹ مینو میں اسٹاپ کا بٹن بھی ہو گا۔ جس سے ریکارڈنگ کو روکا جا سکے گا۔ ریکارڈنگ روکنے کے بعد کال ریکارڈنگ ہوم ٹیب پر مائیکرو فون کے نشان کے ساتھ ظاہر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف، لاکھوں نوکریاں خطرے میں
ریکارڈنگ کے ڈیلیٹ ہونے کا دورانیہ بھی آپشن میں موجود ہوں گے۔ جبکہ 7، 14 یا 30 دن بعد ریکارڈنگ ڈیلیٹ کی جا سکے گی۔ ان آپشنز میں فوری ڈیلیٹ اور کبھی بھی ڈیلیٹ نہ کرنے کا آپشن بھی ہو گا۔
