بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا شکایتی بیان بھارتی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔
کرپٹ مودی کا میک اِن انڈیا دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہو گیا ہے، بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی
بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا، انیل چوہان نے کہا کہ دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت سے متعلق سچ بولنا ہوگا۔
بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ آپ معاہدہ کر کے اور وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے، آپ کو اپنی مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔
انیل چوہان نے کہا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، لیکن یہ حقیقت نہیں۔ واضح رہے کہ کرپٹ مودی کے دور میں بھارتی دفاعی کمپنیاں اربوں کے فنڈز لینے کے باوجود ہتھیار وقت پر دینے میں ناکام ہیں۔
میکسیکو میں بھی حکومت مخالف ‘جین زی’ مظاہرے، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی
بھارتی سی ڈی ایس کی تنقید خود بھارتی فوج کی داخلی بدانتظامی اور ناقص پلاننگ کی گواہی دے رہی ہے، بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی مایوسی نے خطے میں ناکام ملٹری ماڈرنائزیشن اور اندرونی کھوکھلے پن کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
