صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم اورشاہ عبداللہ دوم کی تاریخی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔
نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 اہم پیشرفت ہے،انہوں نے کہا کہ اقلیتی حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمانی منارٹیز کاکس کا قیام خوش آئند ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان تعصب اور نفرت کے خلاف کھڑے ہوں، محبت، برداشت اور وحدت کے پیغام کو عام کریں، صدر نے کہا کہ پاکستان کو رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بنائیں گے۔
