برطانوی جریدے کے بشریٰ بی بی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کے بعد حکومتی ردعمل سامنے آ گیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلاق چودھری نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے روحانیت کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا، سابق وزیراعظم کی اہلیہ خود کو عاملہ بتاتی تھیں، انہوں نے کہا کہ یہ مفادات کی جنگ تھی، بشریٰ بی بی اس کو کنٹرول کرتی تھی۔
عمران خان کے دور میں بشریٰ بی بی کس طرح فیصلوں پر اثرانداز ہوتی تھیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ
طلال چودھری نے کہا کہ جو حکومت کارکردگی کے بجائے جادو ٹونے پر چلے وہ کیسے چل سکتی ہے، بزدار سے لے کر اہم عہد وں پر تقرریاں جادو ٹونے اور عملیات سے ہوتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر عہدوں کو اپنی ذات کیلئے استعمال کیا، گڈ ٹو سی یو سے لے کر کچھ اداروں کے لوگوں نے ذاتی مفاد کیلئے کام کیا۔
روحانیت کا لبادہ اوڑھی اہلیہ سابق وزیراعظم پراثرانداز ہوتی تھیں، عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا طارڑ نے کہا کہ آج سیشن کورٹ لاہور میں بطور گواہ پیش ہوا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پربے بنیاد الزامات لگائے گئے، الزامات کی بنیاد پر سیاست کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ شہبازشریف نے 10ارب روپے آفرکیے، بیرون ملک بیٹھے شخص کو لندن کورٹ نے جھوٹا قرار دیا، انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے نے لکھا ہے کہ اہم فیصلے بشریٰ بی بی کے کہنے پرکیے جاتے تھے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ملکی فیصلے ماہرین کی رائے سے نہیں ہوتے تھے، روحانیت کا لبادہ اوڑھی اہلیہ سابق وزیراعظم پر اثرانداز ہوتی تھیں، اور وہ تمام معاشی اور سیاسی فیصلے کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کولگانے کافیصلہ بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پرکیاگیا، کون سی دین کی تعلیم تھی جس کا ذکرجریدے میں کیاگیا۔
4 سال تک بانی پی ٹی آئی کو بیوقوف بنایا جاتا رہا، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عالمی جریدے کی بشری ٰبی بی سے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشری ٰبی بی کے بارے میں رپورٹ 100فیصد درست ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشری ٰبی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا پر ہورہے ہیں، 4سال تک بانی پی ٹی آئی کو بیوقوف بنایا جاتا رہا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا حکم جاری کردیا
وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویدار سے حلال کرپشن کروائی گئی، جادو ٹونے سے جعلی پیر خانے چلتے ہیں ملک اور معیشت نہیں۔
