پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مستعفی ہونے کے باوجود 27 ویں آئینی ترمیم کی ترامیم کے حق میں بھی ووٹ دے دیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 27 ویں ترمیم کے نئے مسودے کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
اس موقع پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی ف کے سینیٹر احمد علی نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ میں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج اور شور شرابا کیا اور چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کرنے کے ساتھ بل کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔ پی ٹی آئی نے بل کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔
منظور شدہ 27 ویں ترمیم میں مزید ترامیم سینیٹ سے منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کے خلاف 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا اور اس کے بعد وہ مستعفی ہو گئے تھے۔
