27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
ستائیسویں ترمیم کے خلاف درخواست اسد رحیم خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں ستائیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کیلئے پیش
درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔
سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ روز 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی، اس موقع پر اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کیا، قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔
