بلاول ہائوس کراچی کے قریب سیف سی پروجیکٹ کے کیمروں کے لئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہو گیا۔
ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہائوس چورنگی کے قریب سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک ڈی بی بکس چوری ہوا ہے۔
ڈی جی کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کے بعد کیمرے بند ہو گئے جنہیں محفوظ کرتے ہوئے کھمبے سے اتار لیا گیا۔
اسلام آباد سیف سٹی سسٹم کو مزید وسعت دینے کیلئے تین ہزار سے زائد کیمرے لگانے کا فیصلہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے، بکس چوری ہونے پر الارم کیوں نہیں بجا، اس کی بھی معلومات لے رہے ہیں۔
آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے تحفظ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کو کہا گیا تھا، اس حوالے سے زونل ڈی آئی جیز سے بھی میٹنگ ہوئی تھی، سیف سٹی پروجیکٹ سے چوری تشویشناک بات ہے۔
