امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کر لیا گیا جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا۔
ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی۔
امریکی صد نے شٹ ڈاؤن خاتمے کے بل پر دستخط کر دیئے، عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا۔
امریکا میں فنڈنگ بل پر سیاسی ڈیڈلاک برقرار، کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ
خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے جس سے حکومت کی مالی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں گی۔ بل کا مقصد غذائی امدادی اسکیموں کی بحالی، تنخواہوں کی ادائیگی اور ائیر ٹریفک کنٹرول نظام دوبارہ فعال کرنا بھی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوبارہ شٹ ڈاؤن کی کوشش کوئی نہیں کرسکے گا، عوام کوصحت ،امن عامہ میں بہتری اور مہنگائی میں کمی نظر آئے گی، ٹیکس کٹوتیوں پر کام جاری ہے، کم تنخواہ دار وں کو مدد ملے گی۔
