سری لنکن کرکٹ بورڈ (sri lanka cricket board)نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان ایس ایل سی کا کہنا ہے کہ اگر کسی سری لنکن کھلاڑی نے سری لنکن بورڈ کی ہدایت کے باوجود واپس آنے کا اصرار کیا تو متبادل کھلاڑی بھیجا جائیگا۔
سری لنکن کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی
متبادل کھلاڑی کو پاکستان بھیجنے کا اقدام اس لیے کیا جائیگا تاکہ سیریز کا شیڈول متاثر نہ ہو۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے آج صبح وطن واپس آنے کی درخواست کی،سری لنکن کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا کہ پی سی بی کے ذریعہ ان کے تمام تحفظات دور کئے جائینگے۔اس عمل سے ٹیم کے ہر رکن کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ون ڈے ری شیڈول کردیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 14 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق دوسرا ون ڈے کل 13 نومںر کو کھیلا جانا تھا۔
وزیرِ اعظم، محسن نقوی، مریم نواز اور گورنر پنجاب و سندھ کی قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
تیسرا ون ڈے میچ 16 نومبر کو کھیلا جائیگا، ابتدائی طور پر تیسرا ون ڈے 15 نومبر کو شیڈول تھا۔
