بوسٹن: عظیم ریسلر جان سینا نے پہلی بار انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے عظیم ریسلر جان سینا نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر ہوسٹن میں انہوں نے مانڈے نائٹ را کے دوران ڈومینک مسٹیریو کو شکست دے کر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔
ڈومینک مسٹیریو نے جان سینا کو چیلنج کیا تو ڈبلیو ڈبلیو ای کی انتظامیہ نے فوراً ایک ٹائٹل میچ کا اعلان کیا۔ جس میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جان سینا نے ڈومینک مسٹیریو کو شکست دے دی۔ اور یوں اس کا 204 دن کا چیمپئن شپ کا دور ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے اگلے فٹبال ورلڈ کپ کو آخری ایونٹ قرار دے دیا
اس کامیابی کے بعد جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں گرینڈ سلم بھی حاصل کر لیا۔ یعنی وہ واحد ریسلر بن گئے جنہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے تمام اعزازات حاصل کر لیے۔ یہ کامیابی جان سینا کے 23 سالہ کیریئر کی ایک شاندار جھلک ہے۔
