چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات کی ،ملاقات میں آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی ،سری لنکا کے ہائی کمشنر نے ٹیم کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
اسلام آباد۔وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل( ر) فریڈ سری ویراتنے کی ملاقات
سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیمز کے مینجرز، سی او او پی سی بی سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد ۔ آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے
ملاقات… pic.twitter.com/3gCKv4ETVW
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 12, 2025
وزیرِ اعظم، محسن نقوی، مریم نواز اور گورنر پنجاب و سندھ کی قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کردی ہے ۔
دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دورہ ادھورا چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر 2 سال کی پابندی لگے گی۔
وزیرِ اعظم، محسن نقوی، مریم نواز اور گورنر پنجاب و سندھ کی قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
گزشتہ روز جی الیون کچہری میں خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق پوگئے تھے۔
