موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب نجی کمپنی کی بس اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوگئی،واقعے میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔چار مسافر شدید اور چھ معمولی زخمی ہیں ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ،اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ، میڈیکل کالج کے 3 طلبا جاں بحق
واقعے میں زخمی افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔
ابتدئی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی توجہ روڈ سے ہٹنےکی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جس کے باعث وہ بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس موٹروے سے نیچے اتر گئی۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔
