سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 7 ہزار 400 کا اضافہ ہوا تھا، آج سونے کی فی تولہ قیمت مزید 5900 روپے بڑھ گئی ہے۔
دو دن میں سونے کے نرخ gold price میں 13 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد آج سونے کے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی
10 گرام سونے کے نرخ میں 5 ہزار 65 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 59 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4134 ڈالر ہو گئی ہے، چاندی کے نرخ میں 144 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 5ہزار 353 روپے ہوگئی ہے۔
