معروف کلینیکل سائیکالوجسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کے لہنگے اور زیورات کی قیمت بتائی۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ شادی کا لہنگا معروف ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے یہ لہنگا ہاتھ کی نفیس کڑھائی، کرسٹل ورک اور روایتی ڈیزائن کا امتزاج ہے، جو کئی ماہ کی محنت سے تیار ہوا۔
اپنے ہی پیسے کے لیے بھیک نہیں مانگنی چاہیے، رومیسہ خان کا شوبز انڈسٹری پر شکوہ
ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق شادی کے موقع پر پہنے گئے ہیروں اور سونے کے زیورات کی قیمت تقریباً 1.5 کروڑ روپے تھی، ان زیورات میں خالص سونا، قیمتی پتھر اور خصوصی ڈیزائن شامل تھا، جو ان کے عروسی لک کو مکمل کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ کا نکاح معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنی موجودگی میں پڑھایا۔ نکاح کی تقریب ایک نجی مقام پر منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند معروف شخصیات نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر ان کے مہنگے عروسی لباس کے چرچے ہیں۔ کچھ صارفین نے نبیہ کے لک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوبصورتی اور شان کی علامت لگ رہی تھیں، جبکہ کچھ نے اتنی بڑی رقم خرچ کرنے پر تنقید کی اور سادگی کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔
دلجیت دوسانجھ کو خالصتان گروپ کی جانب سے دھمکی موصول
تقریب میں شریک معروف شخصیات میں فراح اقرار کے علاوہ شوبز اور سوشل میڈیا کی متعدد نمایاں ہستیاں بھی شامل تھیں، نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ میری شادی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ بنے، اس لیے میں نے اپنے خوابوں کا لباس تیار کروایا۔
