پاکستان سٹاک ایکسچینج(pakistan stock exchange) نے 18 سال سے کم عمر افراد کے لئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈلائنز جاری کی ہیں۔
جاری کردہ گائیڈ لائنز میں قدرتی یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ سرپرستوں کے ذریعے کیپٹل مارکیٹس میں کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کا واضح طریقہ، طریقہ کاراور شرائط و ضوابط بتائے گئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2کروڑ40لاکھ ڈالرز کی کمی
یہ نظام آسان رسائی کے ساتھ ساتھ قواعد کی پابندی اور کام کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔ مزید یہ کہ ان گائیڈ لائنز میں 18 سال کی عمر پوری ہونے پر اکاؤنٹ کو عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے جس میں سرمایہ کی منتقلی پر لاگو ٹیکس کے اثرات بھی شامل ہیں۔
یہ گائیڈ لائنز سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باخبر نئی نسل تیار کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ تفصیلی ہدایات پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
واضح رہے یہ اقدام سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں اٹھایا گیا ہے۔ جس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔
