نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں پولیس کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
نظام پور میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی ، جس پر ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے بھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر انتخاب ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، کمانڈر کی لاش اسپتال راوانہ کر دی گئی۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
پولیس کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر نے گزشتہ ماہ نظام پور میں پولیو ڈیوٹی کے دوران کانسٹیل مقصود کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
