تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں اوپنر فخر زمان، بابراعظم اور محمد رضوان بغیر کوئی مزاحمت کئے پویلین لوٹ گئے جس کے باعث قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
فیصل آباد کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نےات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ دوسرے میچ کے لئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے پروٹیز کو دو وکٹوں سے ہرایا تھا۔
جنوبی افریقا: 1 لوان-دری پریٹوریئس، 2 کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، 3 ٹونی ڈے زورزی، 4 میتھیو بریٹزکے (کپتان)، 5 سنیتمبا قشیلے، 6 ڈونووان فریرا، 7 جارج لنڈے، 8 کاربن بوش، 9 بیورن فورٹؤن، 10 نقابہ پیٹر، 11 نانڈرے برگر
پاکستان: 1 فخر زمان، 2 صائم ایوب، 3 بابر اعظم، 4 محمد رضوان (وکٹ کیپر)، 5 سلمان آغا، 6 حسین طلعت، 7 محمد نواز، 8 فہیم اشرف، 9 شاہین آفریدی (کپتان)، 10 محمد وسیم جونیئر، 11 نسیم شاہ
