قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کا سب سے بڑا بیٹنگ ٹیلنٹ ہیں۔ پاکستان کرکٹ ماضی میں تیز گیند بازوں کی وجہ سے مشہور تھی، مگر بابر نے بیٹنگ سے ملک کو عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے یہ کامیابیاں بغیر کسی بڑے کرکٹر کی مدد کے حاصل کیں۔ ان کے بقول، جب ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو ان کے ساتھ سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، وریندر سہواگ اور مہندر سنگھ دھونی جیسے بڑے نام موجود تھے، لیکن بابر کے پاس کوئی سینئر کرکٹر نہیں تھا۔
اعظم خان نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی محنت سے جو شہرت حاصل کی ہے، وہی بعض سابق کرکٹرز کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکی ہے۔ ان کے مطابق، پچھلے دس سال میں شاہد آفریدی وہ واحد کرکٹر تھے جنہیں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ میدانوں کا رخ کرتے تھے، اور اب یہی مقام بابر اعظم کو حاصل ہے۔
ون ڈے سیریز، بابراعظم کئی معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں
بولے کہ جب بابر بیٹنگ کے لیے میدان میں آتے ہیں تو شائقین کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے، لیکن کچھ سابق کھلاڑی اس مقبولیت کو ہضم نہیں کر پا رہے۔ ان کے خیال میں اگر سوشل میڈیا ان کے زمانے میں ہوتا تو شاید وہ بھی آج بابر جتنے مشہور ہوتے۔
