واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے۔ اور امید کرتے ہیں شٹ ڈاؤن جلد ختم ہو جائے گا۔ شٹ ڈاؤن ختم کر کے ملک کو دوبارہ کھولنا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور تمام ریپبلیکنز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کہ سینیٹرز نے بہت محنت سے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن ڈیموکریٹس کی وجہ سے ہوا ہے۔ اور ڈیموکریٹس نے مصیبت مسلط کی۔ شٹ ڈاؤن نے گورنر اور میئر کے انتخابات پر بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو بڑا دھچکا، زہران ممدانی نیو یارک کے پہلے مسلم میئر منتخب
امریکی صدر نے کہا کہ یہ امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ہو چکا ہے۔ جبکہ ایئر ٹریفک کنڑول کے عملے کو تنخواہ نہیں مل رہی۔ 7 ارب ڈالر مالیت کے فوڈ پروگرام کو عوام کے لیے مہیا کیا۔
