لاہور ہائی کورٹ (lahore highcourt)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں (petroleum prices)میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا و دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 7فیصد کمی
عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا۔مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کررکھا ہے۔
واضح رہے یکم نومبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
یو اے ای نے نومبر کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
