بولان، آلٹو، مہران، اور دیگر گاڑیوں کی بندش کے بعد سوزکی کمپنی کی ایک اور گاڑی کے پاکستان میں بند ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مبینہ طور پر اپنی مشہور منی وین سوزوکی ایوری (Suzuki Every) کے ای ایکس ویریئنٹ کو بند کر دیا ہے۔
تاہم کمپنی کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق سوزوکی نے ایوری VX ویریئنٹ کو خاموشی سے اپنی مقامی لائن اپ سے ہٹا دیا ہے۔
تصدیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے Every VX کا نام اور قیمت حذف کر دی گئی ہے، جہاں اب صرف Every VXR ویریئنٹ ہی موجود ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک دونوں ماڈلز، VX اور VXR ویب سائٹ پر دستیاب تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمپنی نے خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے Every VXR پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان کیا تھا۔
اس پیشکش میں VX ماڈل کا ذکر نہ ہونا ہی اس کے خاتمے کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دے رہا ہے۔
یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ VX ویریئنٹ کو کم طلب اور محدود مارکیٹ ڈیمانڈ کے باعث بند کیا گیا ہے۔
It’s official! Suzuki Every VXR now comes with an exciting benefit of PKR 350,000!
Book yours today!
Terms & conditions apply.
Applicable on Every VXR variant only.#Suzuki #SuzukiPakistan #Every #ForEveryone #RewardedForUpgrading pic.twitter.com/h0kNSfaTa6— Suzuki Pakistan (@SuzukiPakistan) November 1, 2025
یاد رہے کہ سوزوکی ایوری کو اکتوبر 2024 میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا تھا، جس نے طویل عرصے تک مقبول رہنے والی سوزوکی بولان کی جگہ لی تھی۔
کمپنی نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ایوری ایک جدید، محفوظ اور آرام دہ متبادل ہے جو کمرشل اور فیملی استعمال دونوں کے لیے موزوں ہے۔

