بھارت کے شہر بنگلور میں ایک معروف سرجن ڈاکٹر کو اپنی ڈاکٹر اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تفتیش کے دوران یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی سامنے آیا کہ ڈاکٹر نے واردات کے بعد متعدد خواتین کو پیغامات بھیجے کہ ’’میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو مار دیا ہے۔‘‘
اہلیہ کو قتل کیسے کیا؟
یہ واقعہ 23 اپریل کو پیش آیا۔ سرجن ڈاکٹر مہندرا ریڈی کی اہلیہ ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر کرُتھِکا ریڈی اپنے والدین کے گھر میں بے ہوش پائی گئیں اور اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دی گئیں۔
ابتدا میں ڈاکٹر مہندرا ریڈی نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی موت فطری وجوہات سے ہوئی ہے، مگر مقتولہ کی بہن نِکیتا ریڈی کے اصرار پر پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔
چند ماہ بعد حاصل ہونے والی فارنسک رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ کرُتھِکا کے جسم میں بے ہوشی کی دوا “پروپوفول” (Propofol) کی غیر معمولی مقدار پائی گئی، جو عام حالات میں صرف آپریشن تھیٹر میں استعمال ہوتی ہے۔
ڈاکٹر کیسے گرفتار ہوا؟
پولیس نے مقتولہ کے کمرے سے IV سیٹ، انجیکشن ٹیو ب، اور دیگر طبی آلات برآمد کیے، جنہیں فارنسک لیب بھیجا گیا۔ شواہد کی تصدیق کے بعد پولیس نے کیس کو قتل قرار دیا۔
🚨 Bengaluru Murder Shocker
A Bengaluru surgeon, accused of killing his dermatologist wife, reportedly sent a chilling message to his lover right after the crime: “I killed my wife for you.” 😳
Police say Dr. Mahendra Reddy sent the message through a digital payment app, which… pic.twitter.com/NdjNWQSzFn
— Eshani Verma (@eshaniverma809) November 4, 2025
مزید تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر ریڈی واردات کے بعد مانِپل کے علاقے میں روپوش ہو گیا تھا۔ بنگلورو پولیس نے 14 کو اڈوپی ضلع کے ایک گیسٹ ہاؤس سے اسے گرفتار کر لیا۔
“تمہارے لیے بیوی کو مار دیا”
تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈاکٹر کے موبائل فون سے متعدد خواتین کے ساتھ چیٹ اور پیغامات ملے، جن میں اُس نے لکھا تھا: “I killed my wife for you.”
اس افسوسناک واقعے نے طبّی برادری میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ عوامی سطح پر بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسپتالوں اور میڈیکل اداروں میں اخلاقی و نفسیاتی جانچ کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ اس قسم کے سانحات سے بچا جا سکے۔
ڈاکٹر مہندرا ریڈی اس وقت عدالتی تحویل میں ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال شدہ دوا، آلات، اور ڈیجیٹل شواہد کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
