آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چار روزہ اجلاس آج چار نومبر سے سات نومبر تک جاری رہے گا۔
ون ڈے سیریز، بابراعظم کئی معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں
سی ای سی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سمیر احمد سید شریک ہوں گے، بورڈ میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آن لائن شرکت کر سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام اجلاس کے دوران دیگر بورڈز حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس دوران پاک سری لنکا بورڈز کے درمیان جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کو فائنل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کو کنڈیشنز سے روشناس ہونے کا موقع مل جائے۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
سعید اجمل کا فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ون ڈے سیریز پر ویڈیو پیغام وائرل
آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق معاملے اٹھائے جانے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
