سعید اجمل کا فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ون ڈے سیریز پر ویڈیو پیغام وائرل ہو گیا ہے۔
سابق کرکٹر سعید اجمل نے پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز پر شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تین ون ڈے میچز کیلئے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم فیصل آباد پہنچ چکی ہے۔
ون ڈے سیریز، بابراعظم کئی معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں
فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل میچ ہونے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراؤڈ اسٹیڈیم کو بھر کر رکھیں تاکہ آنے والے میچز بھی فیصل آباد کو ملیں۔
سعید اجمل saeed ajmal نے ویڈیو میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے فیصل آباد میرا شہر ہے مجھے کسی نے اسٹیڈیم نہیں بلایا۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ میری درخواست ہے کہ تمیز او مہذب انداز میں میں میچ دیکھیں اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آبادی بہت مہمان نواز ہیں سپورٹس لور ہیں سب گراؤنڈ میں آئیں، ٹریفک مسائل و مشکلات میں، میں اور انتظامیہ معذرت خواہ ہیں،تعاون کریں تاکہ مزید میچز ملیں اور سٹارز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے۔
