آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنا منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم میں پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، وہ میگا ایونٹ میں 4 کیچز اور 4 اسٹمپس کے ساتھ سب سے کامیاب وکٹ کیپر ثابت ہوئیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ایونٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی 3 کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دیپتی شرما کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت سے فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں کپتان لورا وولوارڈٹ کو ان کی شاندار بلے بازی کے باعث ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی قیادت سونپی گئی ہے۔

سیمی فائنل کھیلنے والی آسٹریلیا کی جانب سے اینیبل سدھرلینڈ، ایش گارڈنر اور لیگ اسپنر الانا کنگ کو شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے سیریز، بابراعظم کئی معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں

انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں اس کے علاوہ انگلینڈ کی نیٹ ساؤر برنٹ کو 12 کھلاڑی کے طور پر شامل کیاگیا ہے۔

یہ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں
    
WhatsApp