ایک انجری ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم میں واپس آنے والی شفالی ورما فائنل میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر بھارت کو پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ جتوانے والی ہیروئن بن گئیں۔
انہیں ابتدائی طور پر بھارت کی ویمنز ورلڈ کپ ٹیم سے خارج کر دیا گیا تھا لیکن پھر ایک کھلاڑی کے ان فٹ ہونے ہر مجبوراً ٹیم میں شامل کیا۔
21 سالہ اوپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں 87 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے کے ساتھ دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قسمت کا پلٹا
شفالی نے صرف 16 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے فارم میں نہ ہونے کے باعث ون ڈے اسکواڈ سے باہر تھیں۔ تاہم، جب اوپنر پرتیکا راول زخمی ہوئیں تو ان کی جگہ شفالی کو موقع ملا اور انہوں نے تاریخ رقم کر دی۔
Motivated. Confident. Full of belief. ✨
Shafali Verma is 𝘽𝙖𝙘𝙠 𝙞𝙣 𝘽𝙡𝙪𝙚 🇮🇳
🎥 Hear from the #TeamIndia opener ahead of the semi-final 👌- By @mihirlee_58
Get your #CWC25 tickets 🎟 now: https://t.co/vGzkkgwXt4#WomenInBlue | #INDvAUS | @TheShafaliVerma pic.twitter.com/xyrgy1eHBt
— BCCI Women (@BCCIWomen) October 29, 2025
انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 10 رنز بنائے تھے، مگر فائنل میں اپنی کیرئیر کی بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کو چیمپئن بنا دیا۔
شفالی کا کہنا تھا کہ “میں نے سوچا تھا کہ خدا نے مجھے کچھ خاص کرنے کے لیے بھیجا ہے، اور آج وہ دن آ گیا۔ اگر انسان پُر اعتماد رہے تو سب ممکن ہے۔”
بولنگ سے بھی کمال
جب کپتان ہرمن پریت کور نے انہیں بولنگ دی تو انہوں نے فوری طور پر سن لوئس کو آؤٹ کیا اور اگلے اوور میں ماریزان کیپ کی وکٹ بھی حاصل کی۔
کپتان نے بعد میں بتایا، “ہم نے شفالی سے کہا تھا کہ ایک دو اوور کرو گی؟ اس نے جواب دیا: ‘میں دس اوورز کے لیے تیار ہوں!’ — یہی اس کا اعتماد تھا جس نے میچ کا رخ موڑا۔”
لڑکے کا بھیس بدل کر کرکٹ
ہریانہ کی قدامت پسند ریاست سے تعلق رکھنے والی شفالی نے 9 سال کی عمر میں بال کٹوا کر لڑکے کا روپ دھار لیا تاکہ وہ لڑکوں کے ٹورنامنٹ میں کھیل سکیں۔
I will pick Shafali Verma in my team any day over statpadders like Pratika Rawal. If a Generational talent like Shafali doesn’t play for India, it’s India’s loss not Shafali’s #INDvAUS pic.twitter.com/WnTCrlFXqX
— Aditya Soni (@imAdsoni) October 12, 2025
انہوں نے شرٹ پر اپنے بھائی کا نام لکھوا کر میدان میں اترنے کا واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میں نے اپنے بیمار بھائی کے نام سے کھیلا اور ‘مین آف دی میچ’ بنی۔”
کرکٹ کی اگلی “سپر اسٹار”
شفالی کو 2019 میں ویمنز ٹی20 چیلنج میں موقع ملا، جہاں انہوں نے میتھالی راج اور انگلینڈ کی ڈینیئل وائٹ کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وائٹ نے+ تب ہی پیش گوئی کی تھی کہ شفالی “بھارتی کرکٹ کی اگلی سپر اسٹار” ہوں گی۔
