سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آ گئی۔
سرکاری اسکیم کے تحت واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے۔
رمضان، عید اور حج کی متوقع تاریخیں محکمہ موسمیات نے بتا دیں
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے، حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکیج تبدیل کروا سکیں گے، دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکیج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی، منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔
