سیاست کو کھیلوں سے دور ہونا چاہیے، وسیم اکرم

سیاست کو کھیلوں سے دور ہونا چاہیے، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیلوں سے دور ہونا چاہیے۔

وسیم اکرم wasim akram نے کہا کہ کھیل میں سیاست مجھے بالکل پسند نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ میں ہر کھلاڑی کو ہر ملک سے بلانا چاہیے۔

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ بہادر بنیں اور بڑے پن کا مظاہرہ کریں، بدقسمتی سے ایسے کوئی نہیں کر رہا، انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کرکٹ لیگز میں ہر کھلاڑی کو کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں وسیم اکرم نے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا، بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے۔

صائم ایوب نے عمر اکمل کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر ہیں، سابق کپتان ایک بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بابر ٹی ٹوئنٹی میں ضرور ہوں۔


متعلقہ خبریں
    
WhatsApp