لاہور، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے جبکہ کوربن بوش نے 30 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کر دیا
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عثمان طارق اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 47 گیندوں پر 68 رنز بنائے، جس میں 9 خوبصورت چوکے شامل تھے ان کے ساتھ کپتان سلمان آغا نے 26 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اگرچہ صائم ایوب صرف صفر پرآؤٹ ہوئے اور محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے تاہم بابر اور سلمان کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔
پاکستان نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا لاہور کے تماشائیوں نے تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں کو داد دی جبکہ اسٹیڈیم میں “پاکستان زندہ باد” کے نعرے گونجتے رہے۔
