اداکار و میزبان ساحر لودھی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خیال کی تردید کی ہے کہ ان کی شکل بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتی ہے۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ شاہ رخ خان جیسے دکھتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں ساحر لودھی کا چہرہ شاہ رخ خان سے مشابہ لگتا ہے اور حیران ہو کر پوچھا کہ کہیں انہوں نے کوئی سرجری تو نہیں کروائی۔ اس پر ساحر لودھی نے ہنستے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔
ساحر لودھی نے کہا کہ انہیں اپنی شناخت کے حوالے سے کبھی کوئی الجھن نہیں رہی، اگر کسی اور کو ایسا محسوس ہوتا ہے تو یہ ان کا اپنا خیال ہے۔
شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فٹنس کے اصول جو ہر مرد کو جاننے چاہئیں
انہوں نے بتایا کہ ان کی شاہ رخ خان سے ایک ملاقات کے دوران تقریباً دو گھنٹے تک گفتگو ہوئی تھی، اور اس دوران انہیں اندازہ ہوا کہ شاہ رخ ایک شاندار فنکار اور بہترین انسان ہیں۔
ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کو لگتا ہے کہ ان کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے تو وہ اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتے، تاہم وہ اپنی منفرد شناخت کے ساتھ ہی پہچانے جانا پسند کرتے ہیں۔
